ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، جان اچکزئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔انتخاب نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہےگا۔
جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخرین کاری کررہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ریاست کو گالی دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق پورا ملک بلوچستان کے لوگوں سےمحبت کرتا ہے، ریاست نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگایا، بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔