بلے کا نشان واپس نہ ملا تو کیا کریں گے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا بَلے کا نشان نہ ملا تو پلان بی موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرعلی خان نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا کہ چیف جسٹس اور عدلیہ سے اپیل ہےکہ سازش ناکام بنائیں،100 فیصد یقین کے “بَلے” کا انتخابی نشان ملے گا۔پی ٹی آئی رہنما نےمزیدکہا پاکستان تحریک انصاف نےٹکٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں، کسی بھی وقت ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیں گے،آئین و قانون کے مطابق چلیں گے تو انشااللہ “بَلا” ملےگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت جاری ہے ۔