نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں صرف 15 سال کی تھی تو میری والدہ انتقال کا انتقال ہوگیا تھا، وہ میری زندگی کا سب سے بڑا حادثہ تھا کیونکہ ماں کے بغیر زندگی کچھ نہیں ہے اور اُس وقت کم عُمری کی وجہ سے میری تربیت بھی نہیں ہوئی تھی لیکن اس معاشرے نے میری تربیت کی” . اداکارہ نے کہا کہ “اس معاشرے کی سختیوں نے مجھے پتھر کی طرح مضبوط کردیا ہے، میرے والد مجھے دیکھتے ہیں تو وہ بھی حیران ہوتے ہیں کہ میں چھوٹی بچی سے کیسے اتنی مضبوط ہوگئی” . اُنہوں نے کہا کہ “میں بھی روتی ہوں، مجھے بھی دُکھ ہوتا ہے لیکن میں لوگوں کے پیچھے نہیں بھاگتی، اگر کوئی شخص میری زندگی سے جانا چاہتا ہے تو وہ خوشی سے جائے، میں دو سے تین یاد کروں گی، پھر آگے بڑھ جاؤں گی” . نازش جہانگیر نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ “میں اپنی غلطی تسلیم کرنے والی خاتون ہوں اور جہاں مجھے لگے گا کہ مجھے سامنے والے شخص کو جانے سے روکنا چاہیے تو میں اُسے میری زندگی میں رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور ڈٹ جاؤں گی تاکہ وہ میری زندگی سے نہ جائے” . نازش جہانگیر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ “کچھ مردوں کو لگتا ہے کہ میرا دل توڑ دیں گے تو یہ اُن کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے، مجھے میری اولاد کے علاوہ کوئی بھی کمزور نہیں کرسکتا” . اداکارہ نے کہا کہ “میرے اوپر کافی ذمہ داریاں ہیں لہٰذا میں کسی بھی مرد کے لیے رونے نہیں بیٹھ سکتی، ابھی میری زندگی کافی اچھی گزر رہی ہے، میں پُرسکون نیند سوتی ہوں اور یہ میرے لیے اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے” . اُنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ماہرِ نفسیات کے شعبے میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے تو میں نے کورونا کے دنوں میں سوشل میڈیا پر کئی آن لائن سیشن کیے جس میں لوگوں کے نفسیاتی مسائل سُنے اور اُن مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی” . نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں انسٹاگرام پر مریض کے ساتھ 40 سے 45 منٹ کا آن لائن سیشن کرتی تھی، اس دوران کئی مردوں نے میرے ساتھ فلرٹ (عشق بازی) کرنے کی کوشش کی” . اداکارہ نے کہا کہ “میں ایک سیشن کا پانچ ہزار روپے لیتی تھی، میں نے دو سے تین مریضوں کے نفسیاتی مسائل حل بھی کیے اور وہ لوگ آج بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں” . شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ “میں شادی کے بعد اپنا ذاتی کلینک کھولوں گی جہاں بطورِ ماہرِ نفسیات اپنے فرائض سرانجام دوں گی” . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران اُن کے ساتھ فلرٹ (عشق بازی) کرنے کی کوشش کی تھی . حال ہی میں نازش جہانگیر نے ‘ایف ایچ ایم’ پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے حادثے، کورونا وائرس کے دنوں اور اپنی شخصیت مضبوط کرنے کے بارے میں بات کی .
متعلقہ خبریں