کنگنا کا بھارتی پائلٹ کے روپ میں مضحکہ خیز سین، شان نے پاکستانی چائے یاد دلا دی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی فلاپ فلم ‘تیجس’ کا مضحکہ خیز سین دیکھ کر فلم اسٹار شان شاہد نے بھارتی فضائیہ کو پاکستانی چائے یاد دلا دی۔سال 2023 میں کنگنا رناوت کی فلم ‘تیجس’ ریلیز ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے بھارتی فضائیہ کے آفیسر کا کردار ادا کیا جبکہ فلم میں حب الوطنی کا تڑکہ بھی دیا گیا۔
کنگنا رناوت نے ریلیز سے قبل فلم ‘تیجس’ کی خوب تشہیری مہم چلائی تھی لیکن اس کے باوجود اُن کی فلم باکس آفس پر بُری طرح فلاپ ہوئی، اس فلم نے صرف 6 کروڑ 20 لاکھ کی کمائی کی۔فلم کی ناکامی نے جہاں کنگنا رناوت کو غصہ دلایا تو وہیں سوشل میڈیا پر فلم کے کچھ سین بھی وائرل ہوئے جن کا صارفین نے خوب مذاق اُڑایا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کنگنا رناوت کا ایک اسٹنٹ سین شیئر کیا جو کہ کافی مضحکہ خیز تھا، فلم کے اس سین میں کنگنا رناوت کو بھارتی فضائیہ آفیسر کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا۔فلم میں جس طرح کنگنا رناوت نے بھارتی فضائیہ آفیسر کو بچایا، وہ مضحکہ خیز تھا اور اُس سین کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق بھی نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کنگنا رناوت کی فلم کا سین پوسٹ کرتے ہوئے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اس فلم سے آسکر کیسے مِس ہوگیا؟”
How did this movie miss the Oscar? 😭 pic.twitter.com/vzfIbek693
— Cow Momma (@Cow__Momma) January 10, 2024
دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کے اسٹار شان شاہد نے بھی کنگنا رناوت کی فلم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ “چائے کہاں ہے؟”
Looks like Shaan Shahid and journalist Wajahat Saeed Khan are quite amused by Kangana Ranaut's portrayal of the Indian air force 🫣 #ShaanShahid #WajahatSaeedKhan #KanganaRanaut pic.twitter.com/hPHQRoFHZj
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) January 12, 2024
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور طیارہ پاکستانی حدود میں گرنے کی وجہ سے اس میں موجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا بعد ازاں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت انہیں رہا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان میں چائے بھی پلائی گئی تھی، اس چائے کے بارے میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ٹی از فینٹاسٹک‘ اور بعد میں ان کا یہ جملہ بے حد وائرل ہوگیا تھا جو آج تک مقبول ہے۔