مومنہ اقبال شوبز میں بڑھتی طلاقوں پر آبدیدہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال معاشرے بالخصوص شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ نے اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ معاشرے بالخصوص شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی طلاقوں، علیحدگی اور بریک اپ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے والدین کی مثال دیتے ہوئے اپنے لیے بھی اپنے والد جیسے جیون ساتھی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ خواہش ہے کہ میرے والد کو بھی ان کے جیسے ہی داماد ملیں جو اپنی اہلیہ یعنی ہمارا اسی طرح خیال رکھیں جس طرح وہ رکھتے ہیں کیونکہ آج کل طلاقوں کی شرح بہت بڑھ رہی ہے۔
مومنہ اقبال اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب دو محبت کرنے والوں کو بچھڑتا ہوا دیکھتی ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ میرا اپنا ہے یا کوئی غیر ہے۔مثبت و منفی کرداروں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں بھی کافی طلاقیں اور بریک اپ دیکھنے میں آئے ہیں اور بعد میں پیٹ پیچھے لڑکے کو اس لڑکی کے لیے اور لڑکی کو اس لڑکے کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے سنا گیا ہے۔
انہوں نے علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑوں سے درخواست کی کہ آپ کے بریک اپ ہوں یا طلاقیں ہوں اسے سوشل میڈیا سے دور رکھیں، کیونکہ جب آپ ایک دوسرے کے بارے میں سوشل میڈیا پر آکر برا بھلا کہتے ہیں تو وہ لوگ بھی خاموش نہیں رہ سکتے جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، جو انہیں جانتے تک نہیں وہ ان کے بارے میں ایسے تبصرے کرتے ہیں جیسے وہ سب جانتے ہوں۔
انہوں نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ دیگر لوگوں سے بھی درخواست کی کہ اگر آپ کی اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بن نہیں رہی ہے تو بےشک الگ ہوجائیں لیکن خوشگوار انداز میں، کیونکہ جس کے ساتھ اتنا اچھا وقت گزارا ہے اس سے دشمنی نہیں ہوسکتی، علیحدگی کے بعد بھی اس رشتے کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

Recent Posts

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

16 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

34 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

52 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

1 hour ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

2 hours ago