گجرات کے 5 بھائی 3 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتر گئے


گجرات (قدرت روزنامہ)فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے 3 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت آزمائیں گے . بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ چوہدری رضا کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں .


چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد پی پی 28 سے الیکشن لڑیں گے، تینوں بھائی ایک دوسرے کے خلاف پی پی 28 سےالیکشن لڑیں گے .
چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ چوہدری شبیر رضا پی پی 28 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں . چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ رہیں . مسلم لیگ ن کے ڈوثزنل صدر چوہدری عابد رضا این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں