سندھ: ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی اپیلیٹ ٹربیونل کیخلاف آئینی درخواستیں دائر


کراچی (قدرت روزنامہ)ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں۔ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی جانب سے ان کے بیٹے حسنین مرزا نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے جسے الیکشن ٹریبونل نے بھی برقرار رکھا تھا۔حسنین مرزا نے درخواست میں کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو بینک نادہندہ ہونے پر الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے این اے 223 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ ذوالفقار مرزا نے پی ایس 70,71 اور 72 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔