کیفی خلیل کے ’جرمانہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
کراچی (قدرت روزنامہ)’کہانی سنو‘ سے عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار کیفی خلیل کے ’جرمانہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لیاری کی گلیوں سے نکل کر دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کا لوہا منوانے والے کیفی نے مختصر ویڈیو شیئر کرکے اپنے نئے گانے ’جرمانہ‘ کی ریلیز کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے گزشتہ روز بتایا کہ ان کا نیا گانا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پرجاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز ہونے والا گانا چند ہی گھنٹوں میں 3 لاکھ سے 40 ہزار سے ویوز اور 53 ہزار لائکس حاصل کرچکا ہے۔