جہانگیر ترین صوبائی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہوگئے


لاہور (قدرت روزنامہ)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی227 سے دستبردار ہوگئے۔جہانگیر ترین کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 کےلیے پارٹی ٹکٹ جمع کروادیا گیا۔
مہر اشرف کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ جہانگیر ترین این اے 155 اور این اے 149 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔