پی پی امیدوار کو دوسرا نشان دینے پر تاج حیدر کا الیکشن کمشنر کو خط
کراچی (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 163 لاہور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے چینک کا نشان دینے کے معاملے پر سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط کے مطابق فیاض بھٹی نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لیکن انہیں آزاد کہہ کر چینک کا نشان دیا گیا۔سینیٹر تاج حیدر نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر فیاض بھٹی کو تیر کا نشان الاٹ کرے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تحقیقات بھی کرائے کہ کیسے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو چینک کا نشان دیا گیا۔