کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کی والدہ جاں بحق
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون نے دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا زخمی پولیس اہلکار بیٹا زیرِ علاج ہے۔
زخمی اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رات 3 بجے مسلح شخص گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوا تھا جسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کر دی۔
زخمی اہلکار نے بتایا کہ گولی اسے اور اس کی والدہ کو لگی۔ پولیس کے مطابق زخمی اسد زیرِ تربیت پولیس اہلکار ہے۔