خیبر سے 10 کروڑ روپے مالیت کی آئس پکڑی گئی، بین الاقوامی ڈرگ مافیاکے 6 کارندے گرفتار


خیبر (قدرت روزنامہ)ضلع خیبر کی پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں 10 کروڑ روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرکے بین الاقوامی ڈرگ مافیاکے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سلیم عباس کے مطابق میچنی چیک پوسٹ پر پولیس نے موٹر کار سے 5 بیڈ شیٹس برآمد کیں، ملزمان نے انتہائی مہارت سے 5 کلوگرام آئس پانی میں حل کرکے محلول کو بیڈ شیٹس میں جذب کروایا تھا .


ڈی پی او سلیم عباس کا کہناہے کہ پولیس نے بیڈ شیٹس کو پانی میں بگھو کر آئس کو آگ کے ذریعے پانی سے الگ کرکے خشک کردیا اور یوں بیڈ شیٹس سے 5 کلو اعلیٰ کوالٹی آئس نکال لیا گیا، آئس محلول کو 10گھنٹے مسلسل آگ لگاکر 5 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی آئس نکال لیا .
طورخم نادرہ ہوائینٹ پربھی پولیس نے مسافر سے2 مزید بیڈ شیٹس برآمد کرلیا جس میں 2 کلوگرام آئس محلول جذب کروائے تھے، یہ دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئیں .
ڈی پی او کے مطابق برآمد کی جانے والی آئس افغانستان سے پاکستان منتقل کی گئی جسے بعد ازاں ائیرپورٹ سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق بین الاقوامی منشیات اسمگلرز سے ہے .
انہوں نے مزید بتایا کہ قبضے میں لی جانے والی آئس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں