شاہدخاقان نے نوازشریف بارے غلط بیانی کی:مصدق ملک


لاہور (قدرت روزنامہ) رہنما مسلم لیگ(ن) مصدق ملک نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی ہمارے دوست رہے ہیں انکے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے جو بھی نوازشریف کے اقتدار کے متعلق بات کی وہ درست نہیں کی .
الحمراہال میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی جس جماعت پر تنقید کررہے وہ ساری زندگی اس جماعت کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید ن لیگ پر نہیں ان کے اپنے اوپر ہے، جنہوں نے قانون کو بے پناہ پامال کیا ان کے ساتھ جزا اور سزا ہونی چاہیے .


سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلے کے متعلق سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر بات نہیں کرسکتا کیونکہ فیصلہ پڑھا ہی نہیں ہے . مصدق ملک نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر ایک کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان میں سیاست کرے، اپنی کارکردگی پر نوازشریف نیا ویژن قوم کے سامنے لا رہے ہیں، عوام فیصلہ کرے گی کہ تیر نےشیر کا شکار کیا یا نہیں .
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہی اورسب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے، باقی سیاسی جماعتوں کا ن لیگ سے موازنہ کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا .
رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں نوازشریف کے آنے سے لیول پلیئنگ فیلڈ ختم ہوگیا، میرا خیال ہے کہ جب بھی جمہوریت میں مداخلت ہوتی ہے وہ غلط ہوتا ہے، نوازشریف قد آور شخصیت ہیں ان کے آنے سے تہلکہ مچ جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں