ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کی وردی پھاڑی اور تشدد بھی کیا،جبکہ کانسٹیبل شاہد کو اسلحہ کے زور پر اغوا بھی کرلیا، وکلا نے ڈی ایس پی سرور اعوان کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا،مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او عاصم جہانگیر کی مدعیت میں درج کیا گیا . ایف آئی آر میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ الیکشن نتائج کے آنے پر 300 وکلا ایوان عدل روڈ پر جمع ہوگئے، وکلا نے شدید نعرے بازی شروع کردی اور پولیس سے الجھنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کرتے رہے، وکلا کی فائرنگ سے میٹرو پل، سرکاری عمارات اور سرکاری گاڑی پر فائر لگے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور بارکے سالانہ انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا .
ایف آئی آر کے مطابق 16 نامزد ملزمان سمیت 40 وکلا پر مقدمہ درج کیا گیا، ،مقدمہ میں دہشت گردی،اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں .
متعلقہ خبریں