ملائکہ اروڑا کی حسین لباس میں قاتلانہ ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا حسین لباس میں دلفریب فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بلاشبہ ایسا کوئی فیشن نہیں جو اداکارہ ملائکہ اروڑا نے خود پر آزمایا نہ ہوا اور جہاں تک انکے لباس کے انتخاب کی بات ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ اپنے سٹائل اور انداز کی بدولت فیشن کی دنیا پر اپنا سحر طاری کیے رکھتی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ملائکہ اروڑا نے حسین لباس میں دلفریب ادائیں مداحوں کی خدمت میں پیش کیں جس میں انہیں معروف ڈیزائنر کے کڑھائی والے لباس میں دیکھ کر فیشن کی متوالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)


انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں ملائکہ اروڑا روایتی ملٹی کڑھائی والی بنا آستین کی شارٹ شرٹ کیساتھ مرون کڑھائی والی جیکٹ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس فوٹو شوٹ کی تیاری کیلئے انہوں نے بھارت کی معروف میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کیں۔
سر تا پاؤں اداکارہ ملائکہ اروڑا کے حسن نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا بلکہ اسی کے ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی تہلکہ مچ گیا۔