حسین ‘پشواس’ میں دلکش ادائیں، نیمل خاور نے مداحوں کے دل موہ لیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و اداکارہ نیمل خاور کی فیروزی پشواس میں تہلکہ خیز ادائیں ان کے مداحوں بھا گئیں . اداکارہ نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انکے عروسی جوڑے نے مداحوں کے دل موہ لیے .

انسٹاگرام پر جاری ان تصاویر میں نیمل خاور ملٹی کڑھائی سے تیار حسین عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں، فیروزی پشواس میں نیمل خاور کا حسن دو آتشہ ہو گیا . زلفوں کو دو حصوں میں تقسیم کر کے جوڑے سے باندھ کر نیمل خاور کھلی فضا میں اپنے لباس کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں .

جبکہ انہوں نے اس موقع پر دلکش میک اپ سے بھی اپنی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا . نیمل خاور کی ان تصاویر نے جہاں مداحوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفیں سمیٹیں وہیں کمنٹ سیکشن میں فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں میں اس حسین جوڑے کی قیمت جاننے کی جستجو دیکھی گئی . . .

متعلقہ خبریں