انتخابات جیت کر ان مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے جو آج تک نہیں ہوسکے: جہانگیر ترین


ملتان(قدرت روزنامہ)چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی شروعات اچھی ہو ئی بعد میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ گئی ہےاس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ہم مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے جو آج تک نہیں ہو سکے،جو کام ابھی تک نامکمل ہیں انہیں کرنے سے زیادہ فائدہ ہو گا،میری کوشش ہو گی کے حلقے اور عوام کے لیے کام کریں۔
چیئرمین آئی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہمیشہ ہوتا ہے، ووٹر الیکشن بوتھ میں اکیلا ہو تا ہے،مرضی سے ووٹ ڈالتا ہے، ہم اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کے عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گےاورعوام سے وہ وعدہ کریں گے جو پورا کر سکیں۔