دانیال عزیز پی ٹی آئی کا ٹکٹ چاہتے تھے، گھاس نہ ڈالنے پر آخری روز ٹکٹ لینے آگئے: احسن اقبال


شکر گڑھ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، گھاس نہ ڈالنے پر آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے حلقہ این اے 75 میں الیکشن ہال کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں ن لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لئے 20 منٹ کے دلائل دیئے اور وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز کو حادثے کے بعد ڈی ایچ کیو میں سارے ڈاکٹروں کو سٹینڈ بائی کیا، مجھے سابق جنرل باجوہ نے کہا کہ اگر نارووال میں فرسٹ ایڈ نہ ملتی تو زندگی خطرے میں تھی، دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا، مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہوئی تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لئے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی، پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لئے درخواست تک نہ دی تھی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

24 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago