یہ الیکشن مہنگائی کرنے والے اور مہنگائی روکنے والوں کا ہے: دانیال عزیز


ظفر وال(قدرت روزنامہ) دانیال عزیز نے حلقہ این اے 75 پی پی 54 میں اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا۔
دانیال عزیز نے جلسہ سے خطاب کے دوران احسن اقبال کو آڑھے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں پریشان ہیں، میرے مہنگائی پر بولنے کی وجہ سے مجھے یہ سزا ملی ہے، مہنگائی کا ذمہ دار احسن اقبال ہے، جس نے خود تصور کیا ہے کہ میری ٹیم کی غلطیاں تھیں۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ایم ایل اے آزاد کشمیر کے الیکشن میں کہا تھا کہ مہنگائی کا ریلا آ رہا ہے، یہ مہنگائی ان لوگوں سے کنٹرول نہیں ہوگی، مہنگائی کو روکنے کے لئے ہمیں ایک چوکیدار کی ضرورت ہے، حلقے کی عوام نے مجھے چوکیداری دیدی تاکہ میں مہنگائی کرنے والوں کا پیچھا کرتا رہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقے میں سب اپنا اپنا ووٹ مانگ رہے ہیں، کیا میرے علاوہ مہنگائی کے خلاف کوئی بول رہا ہے، مہنگائی کو روکنے کے لئے میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، مہنگائی سے میں خود تنگ آچکا ہوں عام آدمی کا کس طرح گزارا ہو رہا ہوگا؟ دانیال عزیز نے کہا کہ یہ الیکشن مہنگائی کرنے والے اور مہنگائی روکنے والوں کا ہے، مہنگائی کی وجہ سے نوجوان نسل ملک چھوڑ رہی ہے۔