بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس حوالے سے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ بشریٰ بی بی اور ان کے قانونی شوہر کے خلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو بھی روکا جائے۔