نصیر الدین شاہ، وجے ورما اور فاطمہ ثناء شیخ کی نئی فلم کا اعلان
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ، وجے ورما اور فاطمہ ثناء شیخ کی نئی فلم ’اول جلول عشق‘ کا اعلان ہوگیا۔ فلم کو وبھو پوری اور وشال بھردواج ڈائریکشن دیں گے جبکہ اس میں انہیں لیجنڈری گلزار کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
انسٹاگرام پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے منیش ملہوترا نے لکھا کہ بیوقوفیاں، نادان غلطیاں بڑی بھول ہے عشق، سچ پوچھیے تو میرے حضور اول جلول ہے عشق۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسٹیج فائیو پروڈکشن کی جانب سے یہ تیسرا فلمی پروجیکٹ ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے برس منیش ملہوترا نے پروڈکشن ہاؤس کے تحت دو فلمیں ’بن ٹکی‘ اور ’ٹرین فرام چھپرالہ‘ کا اعلان بھی کیا تھا۔