عام انتخابات: اے این پی نے شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے لیا
پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی امیدوار شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے لیا۔اے این پی امیدواروں کی حتمی فہرست میں شگفت ملک کا نام شامل نہیں، ان سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے نصبت اللہ نامی مرد امیدوار کو دے دیا گیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لئے سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد شگفتہ ملک نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کی تھی تاہم اب پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں شگفتہ ملک کا نام شامل نہیں ہے۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مطابق شگفتہ ملک نے خود ٹکٹ واپس کیا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار ہیں۔