ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران کیوں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔
ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے اکثر ہی صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں اُنہیں ناریل کا پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر میں نظر آنے والے پس منظر سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ تصویر کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لی گئی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ گرمی کا توڑ‘ ہے۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ کا کیپشن پڑھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین حیران نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنی سردی میں بھی گرمی لگ رہی ہے، یہ تو بریکنگ نیوز ہے‘۔ جس کے بعد ایک اور صارف نے مذکورہ صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ ممبئی میں سردی نہیں ہوتی‘۔

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

52 mins ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

2 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

2 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

2 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

2 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

2 hours ago