اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نواز شریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی کرکے جا چکے ہیں تو نواز شریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا۔
بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بلا چھین لیا گیا ہے اور پچ اکھاڑ دی گئی ہے، ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ ساری کوششیں اس لیے ہو رہی ہیں کہ ہم میدان چھوڑ دیں جو مگر بھی صورتحال ہو ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، ہم مردِ میدان ہیں، چاہتے ہیں کہ وکٹ بھی ہو، پچ بھی ہو اور مخالف بھی ہو۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ پچ اکھاڑ دی گئی، وکٹ اٹھا کے لوگ بھاگ گئے، بلّا ہم سے چھین لیا گیا اور اب وہ کہتے ہیں خالی ہاتھ لڑیں خیر صورتحال کچھ بھی ہو اس کے باوجود ہم الیکشن سے نہیں نکلیں گے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…