پشاور سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت 20 افراد جھلس گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں کبوتر چوک کے قریب سلنڈر دکان میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں .


ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور میں کبوتر چوک پر قائم گیس سلنڈر کی دکان میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی جس پر قابو پانے کیلئےفائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا .

ابتدائی طور پر دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جھلسے جن میں سے بیشتر بچے ہیں . ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں