جی ایچ کیو حملہ کیس : شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد شیخ رشید، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو کہ آج سنادیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ دیتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔اسی طرح جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم ہوگئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔
شیخ رشید کے وکیل وکیل سردار عبد الرازق نے کہا ہے کہ ابھی دو مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کی گئیں باقی 10 مقدمات کے فیصلے بھی تھوڑی دیر میں ہوں گے، باقی کیسوں میں بھی عبوری ضمانتیں کنفرم ہونے کی توقع ہے ایک جیسا الزام ایک جیسا شواہد ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں بھی کنفرم باقی 11 مقدمات میں ضمانتوں کے فیصلے بھی جاری کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں۔ تمام دس تھانہ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے شیخ رشید کی گرفتاری مانگی ہے۔