اداکار فاطمہ آفندی اور کنورارسلان کے گھر میں آتشزدگی

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا . فاطمہ آفندی کے شوہر اداکار کنور ارسلان کا آگ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کی .

اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی . تمام اہل خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں . مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے . اداکار نے آگ لگنے کی وجہ اور مزید تفصیل نہیں بتائی . پوسٹ سامنے آنے کے بعد فاطمہ آفندی اور ارسلان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سلامتی کی دعائیں دیں . گزشتہ برس اداکار منیب بٹ اوراداکارہ ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکا بھی ہوا تھا اور اس پر بھی اداکاروں کے مداح پریشان ہو گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں