الیکشن کمیشن؛ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پی ٹی آئی بھی شامل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی، جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والی 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی گئی تھیں، جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔