ثاقب نثار نے لاہور اورنج لائن منصوبہ کئی سال تک روک کر رکھا ، مریم نواز


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے مگر جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشانات وہیں رہ گئے، ثاقب نثار نے لاہور کے اورنج لائن منصوبے کو کئی سال تک روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔
گجومتہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں اسپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے سب نواز شریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے جب گھس بیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں رہ گئے، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا تو پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے، اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، آٹھ فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا، آپ کو پیشگی مبارک باد دیتی ہوں آٹھ فروری کو کوئی گھر نہیں بیٹھے گا جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئی گی۔