دوسری جماعتیں کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے سیاست کرتی ہے، آصفہ بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوسری جماعتیں کرسی کیلئے پیپلز پارٹی عوام کیلئے سیاست کرتی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کراچی کے علاقے میمن گوٹھ پہنچی جہاں پارٹی کارکنان نے انکا استقبال کیا۔
اس موقع پر کارکنان سے اپنے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی بلاول نے عوام کا منشور دیا ہے، 8 فروری کو تیر پر مہر لگاکر بلاول کو ووٹ دیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ بلاول ہی آپ کے لیے جدوجہد کرسکتا ہے، انتخابات میں جیت بلاول اور عوام کی جیت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب کی تکلیف کو سمجھتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کےلیے سیاست کرتی ہے۔


آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتیں صرف کرسی کےلیے سیاست کرتی ہیں۔