عمران اپنے خیالات نہیں پرتشدد واقعات میں کردار کے باعث جیل میں ہیں، نگران وزیرِاعظم


ڈیووس(قدرت روزنامہ) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کیوجہ سے جیل میں بند ہیں۔ نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو اپنے وقت پر ہوں گے، پاکستان میں عبوری جمہوریت ہے اور عبوری جمہوریتوں کو داخلی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔
پی ٹی آئی کے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم ایک مثالی جمہوریت میں رہ رہے ہیں تاہم کچھ خدشات موجود ہیں، ہم جتنا ہو سکے گا کوشش کریں گے کہ لوگوں کو اپنی مستقبل کی قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کریں۔
انوار الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے جیل میں نہیں بلکہ 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور اپنے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کیوجہ سے جیل میں بند ہیں، اس طرح کے رویے سے قانون سے نمٹا جاتا ہے، جیسا کہ امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث افراد کے ساتھ سلوک کیا گیا۔ بے گناہ لوگ نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث لوگ جیل میں ہیں، تو میں اسے ناانصافی نہیں سمجھتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بین الاقوامی مبصرین ہوں گے، میڈیا اس کی رپورٹنگ کرے گا جس سے پتہ چل جائے گا کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہوئے یا شفاف، پاکستان میں میڈیا مغربی ممالک سے زیادہ آزاد ہے، اگر آپ موازنہ کریں تو غالباً مغربی میڈیا پر پاکستانی میڈیا سے زیادہ پابندیاں ہیں۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد امریکی اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوا جو غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگ گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف ہمارے خطے بلکہ مشرق وسطی پر بھی مضمرات مرتب ہوں گے، یہ اسلحہ رقوم کےلیے تمام غیرریاستی عناصر کو فروخت کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی ہونی چاہیے، یہ غیر ریاستی عناصر جہاں کہیں بھی ہوں، ان سب کو غیرقانونی قرار دے کر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، ان کی معاشی سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

3 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

8 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

29 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

34 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

54 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

1 hour ago