چوہدری سرور کی آصف زرداری سے ملاقات


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی . اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ بلاول وفاق کی علامت ہے، بےنظیر بھٹو میری بہن تھیں، بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اچھا ہے .


چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بلاول کی انتخابی مہم چلانے سے سندھ میں اچھا پیغام جائے گا، بلاول کے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلاؤں گا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے شہری بلاول کو ووٹ دے کر محبت کا اظہار کریں .

. .

متعلقہ خبریں