کسی ایک سپاہی کی بھرتی کیلئے سفارش نہیں کی، نگراں وزیر داخلہ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ کسی ایک سپاہی کی بھرتی کے لیے سفارش نہیں کی۔ایک بیان میں حارث نواز نے کہا کہ پولیس میں مسائل ہیں، غلط بھرتیاں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس ملزمان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آج سے پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر آئے گی۔