بارہویں فیل کی کامیابی نے اداکاروں کو ایک اور پروجیکٹ دلوادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم 12ویں فیل کی زبردست کامیابی کے بعد اداکار وکرانت میسے سمیت دیگر اداکاروں کو ایک اور پروجیکٹ مل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پروجیکٹ دا سبرماتی رپورٹ کے حقیقی واقعے پر مبنی ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ فلم کو نامور فلم پروڈیوسر ایکتا کپور پروڈیوس کریں گی۔ مذکورہ فلم میں وکرانت کے ساتھ ساتھ ریدھی ڈوگرا اور راشی کھنہ بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
دا سبرماتی رپورٹ پر فلم کی منصوبہ بندی سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر بالاجی ٹیلی فلمز کی جانب سے ایک چھوٹی ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Balaji Motion Pictures (@balajimotionpictures)


اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا آغاز ریاست گجرات کے علاقے گودھرا میں ٹرین سبرماتی میں آتشزدگی سے ہی ہوا تھا۔