کچا سدیپ نے سلمان خان کو ’ہمارا بھائی ہماری جان‘ قرار دیدیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار، ہدیتکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کچا سدیپ نے دبنگ 3 کے ساتھی اداکار اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ’ہمارا بھائی ہماری جان‘ قرار دیدیا۔ کچا سدیپ سے ایک پرستار نے کہا کہ وہ سلمان خان کے لیے ایک جملہ شیئر کریں جس پر انہوں نے سلمان خان کو ہمارا بھائی ہماری جان کہا۔
کچا سدیپ نے سلمان خان کی دبنگ تھری میں ولن بالی سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کناڈا فلموں کے اسٹار کچا سدیپ نے حال ہی میں ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک سوال جواب کا سیشن کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بھائی جان (سلمان خان) کی بہت تعریف کی اور جب ایک فین نے انہیں سلمان خان کے لیے ایک جملہ کہنے کی فرمائش کی تو انہوں نے ہمارا بھائی ہماری جان کہا اور ایک سرخ ایموجی ڈراپ کیا۔


کچا سودیپ نے سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بارے میں سوال کو گول مول کردیا۔ اس کے ہدایتکار فرہاد سمیع تھے اور اس میں سلمان خان کے علاوہ وینکٹیش، پوجا ہیگڈے اور جگاپاتھی بابو لیڈ رول میں تھے۔