حب، گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، حادثہ کوسٹ گارڈ کی فائرنگ کے باعث پیش آیا، ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج


حب(قدرت روزنامہ)وندر کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ کے قریب ڈیزل سے لوڈ گاڑی پر کوسٹ گارڈز ہلکاروں کی گاڑی پرمبینہ فائرنگ ،گاڑی کی ٹائر برسٹ ہونے کے سبب گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ،واقعہ کے بعد ٹرانسپورٹر نے کھرکھیڑہ جیڑائی موڑ کے مقام پر نعش رکھ کر احتجاجاً کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی اور کوسٹ گارڈز کے خلاف احتجاجی ،اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور واقعہ میں جاں بحق ڈرائیور کے ورثاء کے مطابق کوسٹ گارڈز اہلکاروں کی فائرنگ کی وجہ سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا
اس حوالے سے ٹرانسپورز و مظاہرین کا کہنا ہے کہ وندر میں کسٹم چیک پوسٹ کے قریب پاکستان کوسٹ کارڈز کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی گولی گاڑی کے ٹائر پر لگی جس سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا واقعہ کے بعد کسٹم چیک پوسٹ کے قریب مقتول کے ورثا اور ٹرانسپورٹرز نے مقتول کی نعش احتجاجاً سڑک پر رکھ کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک معطل ہے