کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ حادثے کا شکار، 2خواتین جاں بحق، 12 مسافر زخمی


حب (قدرت روزنامہ)لسبیلہ کی تحصیل بیلہ ولپٹ کے مقام پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثہ میں 2خواتین جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس، ریسکیو 1122ٹیم ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پہنچ کر جانبحق، زخمی افراد کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا ، جبکہ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق لسبیلہ کی تحصیل بیلہ ولپٹ کے مقام پر القدرت مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث باقو ہوکر الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم 1122سمیت ایدھی ایمبولینس اور علاقائی چیئرمین اور وائس چیئرمین جائے وقوع پر پہنچ گئے
جبکہ بیلہ پولیس زرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہا تھا جوکہ بیلہ ولپٹ کے مقام پر اعلی صبح کے وقت حادثہ پیش آیا ہے حادثہ میں 2خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 11آفراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تمام زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس‘ 1122ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے بیلہ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے کراچی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
جاں بحق خواتین کی شناخت شائستہ زوجہ عبداللہ، طاہرہ زوجہ عالم خان ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت شہزاد، یحییٰ، صلوا‘ حیات‘ محمد نعیم‘ آسیہ، امین، الطاف، منصور، ریاض،زخمی ہوئے ہیں جوکہ کراچی کے رہائشی ہیں۔