اسلام آباد میں بلوچ لواحقین کے دھرنے کی حمایت میں تربت میں احتجاجی ریلی
تربت(قدرت روزنامہ) دشت کھڈان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلی اور مظاہرہ، اسلام آباد دھرنا کی حمایت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر منگل کے روز دشت کھڈان میں ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
مظاہرین نے کھڈان دشت کے اندر مختلف مقامات پر مارچ کیا اور نعرہ بازی کی انہوں نے اس دوران لاپتہ افراد کی تصاویر اور بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی، عوام پر جبر اور دیگر مطالبات درج تھے۔