حکام کی ملاقاتیں بے نتیجہ ،طورخم بارڈر پانچویں روز بھی تجارت کیلئے بند

لنڈی کوتل(قدرت روزنامہ)پاک-افغان طورخم بارڈر بدھ کو پانچویں روز بھی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے بند رہا . پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں .

سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں، بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں . ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں