عمران خان کی شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردینے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو اگلے نوٹی فکیشن تک کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی گئی ہے۔