پنجاب

ایران کی جانب سے حملے پر شدید تشویش ہے، تعلقات کو نقصان پہنچے گا، شہباز شریف


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔ یہ میزائل حملہ دونوں ممالک کی دوستی کے جذبہ کے برخلاف ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، حملہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو پس پشت ڈال کر کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں