بلوچستان میں آٹا مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2920 روپے کا ہو گیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، فلور ملز مالکان نے فی کلو قیمت پانچ روپے بڑھا دی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت 141 روپے کلو سے بڑھا کر 146 روپے کر دی جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2920 روپے جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 7250 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب محکمہ خوراک نے آٹا کے نرخ کم کرنے کیلئے گذشتہ سال محفوظ کی گئی گندم کی دس لاکھ بوریوں کی فلور ملز کو فراہمی شروع کر دی ہے۔ تاہم نئی فصل آنے سے دو ماہ قبل ہی بلوچستان میں آٓٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔