بلوچستان حکومت کی جانب سے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جانبحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کے لئے معاوضے کا اعلان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جانبحق ہونے والی خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کے لئے معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جانبحق ہونے والی دو خواتین کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی ، حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جانبحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں