پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا معاہدہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی طرف سے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی کی طرف سے چیئرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے .

نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے . دبئی کے چیئرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے . معاہدے میں ریلوے ،اقتصادی زون اورانفراسٹرکچر میں تعاون کے علاوہ فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے . پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جب کہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے . منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اور لاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی . ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا . . .

متعلقہ خبریں