اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی طرف سے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی کی طرف سے چیئرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے۔
نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔ دبئی کے چیئرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے۔
معاہدے میں ریلوے ،اقتصادی زون اورانفراسٹرکچر میں تعاون کے علاوہ فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔ پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جب کہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے۔ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اور لاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی ۔ ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…