پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد آنے والی عوامی حکومت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی و بہبود پر توجہ دے گی ہم نے بلوچستان کی عوام کی خواہش کے مطابق کام کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کو سمجھتی ہے۔
یہاں کے اسپتالوں کا مسئلہ ہو یا گیس کا تمام مسائل حل کریں گے۔پیپلزپارٹی کی حکومت ایسے اقدام اٹھائے گی جس سے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور آمدنی کے مواقع میسر آئیں گے سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کرے گی