پاکستان

ایرانی جارحیت پر ردعمل، تہران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے ایران کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کے ردعمل میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا اور تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔
حکومت پاکستان نے گزشتہ روز بلوچستان میں ایران کے حملے کے بعد پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو تہران سے اسلام آباد آنے سے روک دیا تھا۔ایرانی جارحیت کے جواب میں حکومت پاکستان نے ایران سے تمام سرکاری مشترکہ اقدامات فوری معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں