فیصل قریشی نے 8 فروری کو بریانی بنانے کی اپیل کیوں کی؟ وجہ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے 8 فروری کو پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل کردی۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے آئندہ ماہ 8 فروری کو بریانی پکانے کی درخواست کردی۔ اداکار نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ “میری تمام پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے گھروں میں بریانی لازمی پکائیں”۔

اُنہوں نے بریانی پکانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے 8 فروری کو بریانی اس لیے پکانی ہے تاکہ آپ کے بھائی، شوہر اور بیٹے بریانی کی ایک پلیٹ کی خاطر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں“۔

فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں عام انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن اُنہوں نے اس سٹوری میں آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن کی طرف اشارہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہوا ہے، ہر سال پولنگ کے دن سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز میں بریانی تقسیم کرتی ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

24 mins ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

28 mins ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

44 mins ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

48 mins ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

2 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

3 hours ago