فیصل قریشی نے 8 فروری کو بریانی بنانے کی اپیل کیوں کی؟ وجہ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے 8 فروری کو پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل کردی .

فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے آئندہ ماہ 8 فروری کو بریانی پکانے کی درخواست کردی .

اداکار نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ “میری تمام پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے گھروں میں بریانی لازمی پکائیں” .

اُنہوں نے بریانی پکانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے 8 فروری کو بریانی اس لیے پکانی ہے تاکہ آپ کے بھائی، شوہر اور بیٹے بریانی کی ایک پلیٹ کی خاطر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں“ .

فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں عام انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن اُنہوں نے اس سٹوری میں آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن کی طرف اشارہ کیا ہے .

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہوا ہے، ہر سال پولنگ کے دن سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز میں بریانی تقسیم کرتی ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

. .

متعلقہ خبریں