،موبائل فون سروس 27 اور28ستمبر کو بند رہے گی,موبائل فون سروس لاہور پولیس کی درخواست پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورمیں 27اور 28 ستمبر کو موبائل فون سروسز جزوی طور پر بند رہے گی، لاہور پولیس کی درخواست پر عرس اور چہلم کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے موبائل فون سروسز معطل کی جائیں گی . میڈ یا رپورٹس کے مطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 26 ستمبر کو ہورہا ہے،زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے
ہوئے شرکت کرسکیں گے،عرس داتاعلی ہجویری اور چہلم پرموبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی .
متعلقہ خبریں